اہل بیت(ع) عالمی خبر ایجنسی ابنا کے مطابق، صہیونی حزبِ یشار کے سربراہ اور نئی کابینہ تشکیل دینے کے لیے نامزد گادی آیزنکوٹ نے منگل کے روز کنسٹ میں بنیامین نیتن یاہو کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا:اب مجھے پہلے سے کہیں زیادہ یقین ہوگیا ہے کہ نیتن یاہو ایک منٹ کے لیے بھی اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی اتحادی جماعتوں کو فوری طور پر ہنگامی کابینہ تشکیل دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔
آیزنکوٹ نے خبردار کیا کہ نیتن یاہو کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل میں اختلافات اور تقسیم کو ہوا دے رہا ہے اور اس کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
دو روز قبل صہیونی صدر اسحاق ہرزوگ نے گادی آیزنکوٹ کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ آیزنکوٹ مختلف جماعتوں کو متحد کرکے نیتن یاہو کی کابینہ کا تختہ الٹنے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ